سبی: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

325

بلوچستان کے ضلع سبی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کو کل رات فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا جسکی شناخت امیر خان ولد میر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے دوران گھر میں موجود قیمتی سامانوں کا صفایا کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔