حب چوکی سے سندھ کے رہائشی شخص کی لاش برآمد

247

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ایدھی اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا ہے –

حب سول اسپتال میں لائے گئے لاش کی شناخت سندھ کے رہائشی رمیش لال ولد نند لال کے نام سے ہوئی ہے جو سندھ لاڑکانہ کا رہائشی ہے –

پولیس کے مطابق رمیش لعل ولد نند لال گذشتہ روز کراچی سے حب کسی کام کے سلسلے میں آیا تھا تاہم آج اسکی لاش ملی ہے –

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ مقتول کو کھلاڑیوں کے وار سے قتل کرنے کے بعد لاش پھینک دی گئی ہے تاہم اس معاملے میں مقامی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے –