حب چوکی میں مزدا و ٹرک ڈرائیور اور مالکان نے ایف سی کی جانب سے گاڑیوں سے تیل اتارنے اور ڈرائیوروں کو تنگ کرنے کے خلاف احتجاجاً روڈ بلاک کردیا –
ٹرنسپوٹرز مظاہرین نے حب گیٹرون کمپنی موڑ پر دھرنا دے کر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کرکے ٹریفک معطل کردی ہے –
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایف سی چوکی پر گاڑیوں کو روک کر ان سے تیل اتارا جاتا ہے، چوکی پر موجود ایف سی اہلکار گاڑی ڈرائیوروں و مسافروں کو گھنٹوں روک کر تنگ کرتے ہیں –
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکار کس قانون کے تحت گاڑیوں کو روک کر ان سے تیل نکال کر ایف سی کیمپ منتقل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ روز کا معمول بن گیا ہے –
مظاہرین نے کہا کے آئے روز ایف سی کے اس رویہ سے ٹراسپوٹرز تنگ آچُکے ہیں ایف سی کے اس رویہ کو اب ختم کردینا چاہیے –