تمبو: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

348

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ نصیرآباد کے علاقے تمبو میں پیش آیا جہاں ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چھتر سٹی میں ملزم احسان علی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنے کزن مسمات عمرانہ بی بی اور ملک داد کو قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر سیول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔