تربت میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی

764
فائل فوٹو

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے جمعرات کی شپ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز فرنٹئر کور اہلکاروں پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں –

فورسز کو ضلع کیچ کے مرکزی شہری تربت میں دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے –

اطلاعات کے مطابق تربت دھماکہ کے بعد فورسز نے تعلیمی چوک اور ارد گرد کے سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کرکے شدید فائرنگ کی گئی اور دس افراد کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے –

بلوچستان حق دو تحریک کے سرابرہ مولوی ہدایت الرحمان بلوچ نے دھماکے اور پاکستانی سیکورٹی فورسز ایف سی کی طرف سے عوام کو تنگ کرنے کی مذمت کی –

یاد رہے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر یہ تیسرا حملہ ہے اس سے قبل مند کے علاقے کیچ و زامران میں مسلح افراد نے فورسز اہلکاروں کو حملوں میں نشانہ بنایا تھا –

زامران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی آر اے نے قبول کی تاہم دیگر حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے –