تربت میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ

580

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ہفتے کی شب پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے تربت کے علاقے جوسک میں آٹا مل کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا-

حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا –

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی ابتک کسی تنظیم کی طرف سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے –

خیال رہے کہ کیچ اور گرد و نواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک اور پاکستانی فورسز پر حملے کرتے ہیں –

گذشتہ روز تربت شہر نادرا آفس کے سامنے ایک چیک پوسٹ پر دستی بم حملے سے دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری بلوچستان میں متحرک مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی تھی –