بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلدیہ ملازمین کا اپنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا –
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 6 مہینے سے بند تنخواہوں کی بحالی کے لیئے تربت کے بلدیہ ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں ملازمین کے علاوہ انجمن تاجران تربت کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی –
شہر کے مختلف سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے ملازمین کی بڑی تعداد نے شہید فدا چوک پر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کی –
اس موقع پرحبیب جالب، صالح رحیم بخش، اعجاز احمد جوسکی، انجمن تاجران کے صدر حاجی کریم بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملازمین گزشتہ 6 مہینے سے اپنے تنخواہ سے محروم ہیں اور انکے گھروں پر فاقہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فل الفور انکی تنخواہوں کو جاری کرے –
اس موقع پر بلدیہ ملازمین نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم اپنی احتجاج کو وسیع کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ نصب سال سے ہمارے بچے بھوکے ہیں اور یہاں کے اعلیٰ افسران کو کوئی پروا نہیں کہ ہمارے گھروں میں فاقہ ہے –