بی ایل ایف نے تربت اور تمپ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

447

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ آج بارہ بجے سرمچاروں نے تربت شہر میں آغا خان لیبارٹری کے قریب پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روز اٹھائیس نومبر کو تمپ دازن میں زیارت کلگ کے شاگار کی پہاڑی میں پاکستانی فوج پر اسنائپر اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔