بھارتی وزیر اعظم کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک، کرپٹو کرنسی کے متعلق اشتہار چلائے گئے

217

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر آکاؤنت مختصر مدت کے لئے ہیک کرکے کرپٹو کرنسی کے متعلق اشتہار چلایا گیا۔

اس حوالے سے وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ بہت مختصر وقت کے لیے ہیک کرلیا گیا تھا۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا اور نریندر مودی کا اکاؤنٹ فوری طور پر محفوظ کرلیا گیا

علاوہ ازیں ٹوئٹ میں صارفین سے درخواست کی گئی کہ وہ ’اس دوران ہونے والی ٹوئٹس کو نظر انداز کردیں‘۔

خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ ستمبر 2020 میں نریندر مودی کی ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاونٹ کے ساتھ پیش آیا تھا۔

جس میں ٹویٹس کی ایک سیریز کے ساتھ فولوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں عطیہ کرنے کو کہا گیا تھا۔