باجوڑ میں اے این پی کارکنان پر دھماکہ، دو افراد ہلاک، چار زخمی

205

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک بم دھماکے میں پشتون قوم پرست پارٹی اے این پی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ باجوڑ کے علاقے کمر سرماموند میں ہوا ہے جس کی زد میں آکر 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں ۔

ڈی پی او کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے بم سڑک کنارے نصب کیا ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔