آواران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

283

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کو پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقے مالار سے اس کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کی شناخت ظفر ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔