آواران: پاکستانی فورسز کے رویہ کے خلاف خواتین کا احتجاج، روڈ بلاک

363

بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز نے خواتین اور بچوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک اور بدتمیزیوں کے خلاف احتجاجاً روڈ بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے تیرتیج کے عورتوں نے آواران تا تربت اور آواران تا کراچی کے مرکزی شاہراہوں کو احتجاجاً بند کیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تیرتیج ہمارا آبائی گاؤں ہے اور ہمارے جائیداد ہے مگر ہر روز جب عورتیں جنگلوں میں جاتی ہیں لکڑی لانے کیلئے تو آرمی والے آتے ہیں اور ان سے بد کلامی کرتے ہیں انہیں دھمکی دیتے اور ڈراتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈی سی آواران نے ایکشن نہیں لی تو ہمارے اگلا جو قدم ہوگا ہم آواران ڈی سی کمپلیکس کو احتجاجاً بند کر دیں گے۔