یوم شہداء بلوچستان کی مناسبت سے اندرون وبیرون ممالک تقاریب کا انعقاد

233

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں 13نومبر یوم شہداء بلوچستان کی مناسبت سے ایک ریلی نکالی گئی اور شہداء کی تصویروں پر پھول نچاور کیے گئے –

ہفتے کہ روز لوگوں کی بڑی تعداد نے شہداء کی تصویریں اٹھا کر ریلی نکالی جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی –

یوم شہداء کی مناسبت سے سے ریلی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ، بزرگ بلوچ رہنماء حکیم لہڑی، پشتون قوم پرست رہنماء ملا بہرام سمیت شہداء کی لواحقین بلوچ اور پشتون کارکنوں نے شرکت کی –

اس موقع پر مقررین نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ان شہیدوں کا دن منایا جارہا ہے جنہوں نے بلوچستان کی خوشحالی کے لئے اپنے جانوں کو قربان کیا –

فوٹو:ٹی بی پی

انہوں نے کہا کہ بلوچ فرزندوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج بلوچ قومی تحریک رواں دواں ہے –

مقرریں نے بلوچ فرزندوں کی قربانیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو نوجوانوں لہو سے رنگ دیا ہے-

انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون شہداء کی قربانیاں اس خطہ میں امن و خوشحالی کے ضامن ہیں –

بعد ازاں ریلی کے شرکاء نے شہداء کی تصویروں پر پھول نچاور کیے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا –

بلوچستان کے بیشتر علاقوں سمیت خلیج اور یورپ میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے اپنے گھروں میں شہداء کی یاد میں شمع روشن کیے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا –

دریں اثناء کوئٹہ کے شہداء قبرستان میں شہدائے بلوچستان کے قبروں پر پھول نچاور کیے گئے –

فاطمہ بلوچ
فوٹو: ٹی بی پی

دوسری جانب بلوچ شہداء کمیٹی اور دیگر بلوچ تنظیموں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک آنل ائن کمپئین جاری ہے –

بلوچستان سمیت دنیا بھر میں مقیم بلوچ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس، پشتون اور سندھیوں کی جانب سے شہداء کی قربانیوں کی مناسبت سے مختلف مکاتب فکر کے سوشل ایکٹیویسٹس اپنے ٹویٹ میں بلوچ جہد آزادی کے پاداش میں شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کو سرخ سلام پیش کررہے ہیں –

یوم شہداء کی مناسبت سے بنام شہداء آزادی ایک میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچی، براہوی زبان کے نامور فنکار میر احمد بلوچ، میرل بلوچ اور ساول کندیل نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہداء کو سرخ سلام پیش کیا-

فوٹو : ٹی بی پی