بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد کے حملے میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے تین مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے زالاوان کے مقام پر امان اللہ ترین کوئلہ کان کے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے تین کانکن موقع پر ہلاک ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔