گوادر: کوسٹ گارڈ رویے کیخلاف تیل بردار گاڑی ڈرائیوروں کا احتجاج

172

تیل بردار گاڑیوں کے ڈرائیور و عوامی حلقوں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا –

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گوادر نگور شریف کے مقام پر کوسٹ گارڈ کی جانب سے ڈیزل بردار گاڑیوں کا پیچھا کیا جارہا ہے جس کے باعث کئی حادثات پیش آئے ہیں، کوسٹ گارڈ اہلکار مالی نقصانات کے ساتھ جانی نقصانات کے سبب بن رہے ہیں –

آج صبح ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں گاڑی اور ڈرائیور کو کوسٹ گارڈ نے اپنے تحویل میں لے لیا۔

کوسٹ گارڈ کے کیخلاف کوسٹل ہاوئی روڑ پر مژنی کے قریب روڑ بلاک کردیا کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ڈیزل گاڑیوں کو اپنے طویل میں لے رکھی ہے اسکے علاوہ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ہمارے گاڑیوں کا تعاقب کیا جس سے کچھ گاڑیاں بھی الٹ گئی اور ہمارے لوگ زخمی بھی ہوئے ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کوسٹ گارڈ کی اس رویہ کا نوٹس لیتے ہوئے گرفتار ڈرائیوروں کو فوری بازیاب کرے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رہیگا -گادر