کیچ میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

379

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق شاپک کیمپ پر حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے قبل مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔