کیچ: سی پیک روٹ کی حفاظتی چوکیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

259

دو مختلف حملوں میں قابض فورسز کے دو اہلکار ہلاک او تین زخمی ہو گئے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ روز دو بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقےکولواہ میں کلدان کے مقام پر سی پیک روٹ کی حفاظت کیلئے قائم قابض پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور دو زخمی کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح گذشتہ شام 6 بجے کے قریب کیچ کے علاقے ہوشاب میں شیشان ندی کے مقام پر سی پیک روٹ کی حفاظت کے لئے قائم فورسز کی چیک پوسٹ پر ہمارے سرمچاروں نے اسنائپر رائفل اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔