کیچ اور نوشکی میں فورسز پر حملے

385

بلوچستان کے ضلع کیچ اور نوشکی میں مسلح افراد نے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانپ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت آبسر کے مقام پر قائم فورسز چوکی پر حملہ کل رات ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے گاڑی میں گشت پر معمور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی صاحب زادہ مدرسے کے قریب پہلے سے مورچہ زن مسلح افراد نے پولیس گاڑی کو دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کھول دی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب گئے جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کے تعاقب میں ہیں اور مذکورہ کلی کو گھیرے میں لے لیا تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔