کیچ اور آواران سے فورسز کے ہاتھوں تین کمسن بچوں سمیت متعدد افراد لاپتہ

244

بلوچستان کے ضلع کیچ اور آواران سے پاکستانی فورسز نے تین کمسن بچوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

کمسن بچوں کو پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ جت سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ حراست بعد لاپتہ بچوں کی شناخت سات سالہ یارو ولد لال بخش، نو سالہ شوکت ولد لال بخش اور بارہ سالہ لال بخش ولد بابل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ بچوں کو فورسز نے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کیا جب وہ مویشیوں کو چرانے جارہے تھے۔

اس کے علاوہ فورسز نے کولواہ کے علاقے شاپکول سے بھی پیر محمد ولد قادر بخش سکنہ کولواہ شاپکول اور بدل ولد روشن سکنہ کولواہ گْودری کو شاپکول میں قائم فوجی کیمپ بھلا کر حراست میں لے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

اس کے علاوہ آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے جھل جھاؤ میں بھی پاکستانی فوج آپریشن کرتے ہوئے درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے۔

تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام اور جاری آپریشن کی وجہ لاپتہ ہونے افراد کی شناخت ممکن نہیں ہوا ہے۔