کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سریاب مل اور کلی کمالو کے علاقہ مکینوں نےسریاب عوامی روڈ کو احتجاجاً بند کیا۔
احتجاج کے باعث شاہراہ پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اندرون بلوچستان سے آنےوالی ٹرانسپورٹ سریاب روڈ پر پھنس گئی۔
مظاہرین میں مردخواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک تھے، روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سریاب روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی نے علاقہ مکینوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔