بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نواں کلی کے علاقے میں دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں اس سے قبل مذکورہ علاقے میں فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔