کابل میں خودکش دھماکہ، حملہ آور اسپتال میں داخل

302

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ وزیر اکبر خان اسپتال کے قریب ہوا، جہاں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ ملٹری اسپتال سردار داود خان کے قریب ہوا۔

فوری طور پر دھماکوں سے ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی دھماکے کی وجہ معلوم ہوسکی ہے ۔

کابل سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں اور افغان طالبان اہلکاروں کے مابین جھڑپ جاری ہے جبکہ حملہ آور اسپتال کے اندر داخل ہوچکے ہیں۔

نمائندے کے مطابق مذکورہ اسپتال میں زیادہ تر مریضوں کی تعداد زخمی طالبان جنگجوؤں کی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے حملہ آوروں کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کے جانے کے بعد افغانستان میں داعش طالبان کے خلاف متحرک ہوچکا ہے اور انہوں نے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت کئی بڑے حملے کئے ہیں۔