پنجگور میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، آئی ایس پی آر کی تصدیق

703

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملے میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے –

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فورسز پر حملے میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سپاہی خلیل احمد خان ہلاک ہوگئے ہیں –

یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور کے درمیانی علاقے زامران گیشتگان اور زیارت کے درمیانی علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا –

حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے فوراً بعد فورسز کی بڑی تعداد میں گاڑیاں مذکورہ جگہ پہنچ گئے ہیں۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔