پنجگور سے نوجوان لاپتہ، مستونگ سے ایک شخص بازیاب

229

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

نوجوان کو پنجگور کے نواحی علاقے گڈگی کیلکور سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز دوپہر کے وقت گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت عاصم ولد ملنگ کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا چار سال قبل لاپتہ ہونے والے عقیل احمد سکنہ کلی بہرام شہی مستونگ گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

مذکورہ شخص کے بازیابی کی تصدیق لاپتہ بلوچوں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کردی ہے۔