پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو خواتین لاپتہ

379

پاکستانی فورسز نے کولواہ سے دو خواتین کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے خواتین کی شناخت برپی اور نیال کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں فورسز نے کولواہ کے علاقے شاپکول سے حراست میں لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں گذشتہ کئی دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے، گذشتہ دنوں فورسز نے تین کمسن بچوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔

ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ بدھ کو پاکستانی فوج نے زمینی وفضائی آپریشن کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے اور فورسز نے آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لینے کے علاوہ آبادی پرشیلنگ اور کئی گھروں کو نذر آتش کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے کولواہ سے تین کمسن بچوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

کمسن بچوں کو پاکستانی فورسز نے کولواہ جت سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ حراست بعد لاپتہ بچوں کی شناخت سات سالہ یارو ولد لال بخش، نو سالہ شوکت ولد لال بخش اور بارہ سالہ لال بخش ولد بابل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ بچوں کو فورسز نے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کیا جب وہ مویشیوں کو چرانے جارہے تھے۔