ویب سیریز منی ہائیسٹ کی آخری سیزن کے دوسرے والیم کا ٹریلر جاری

150

نیٹ فلِکس کی مشہور ویب سیریز منی ہائیسٹ کے پانچویں اور آخری سیزن کے دوسرے والیم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ایک بار پھر پروفیسر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے آرہا ہے۔

سیزن فائیو کا والیم 2، 3 دسمبر کو  نیٹ فلیکس پر پریمیئر ہوگا۔

سسپنس سے بھرپور ویب سیریز منی ہائیسٹ کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، جس کا انتظار بھی بے صبری سے کیا جا رہا تھا۔

گذشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے پارٹ کو ایک ماہ میں 65 ملین لوگ دیکھ چکے تھے اور یہ ابھی بھی ٹاپ ٹین ویب سیریز میں شامل ہے۔

منی ہائیسٹ کو نیٹ فلکس پر بنا انگریزی سب ٹائٹل کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

چوتھے سیزن کی آخری قسط میں کہانی ناقابل شکست پروفیسر کے بے نقاب ہونے اور اس کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ہوئی تھی۔

پروفیسر کے اگلے پلاننگ کو دیکھنے کے لیے مداحوں کو ایک سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔