نوشکی: سردار الہی فاروق ماککی سمیت چھ افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

575

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے سردار الہی بخش ماککی میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب ایک گھر پر چھاپہ مار کر چھ افراد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے رات کے دس بجے فورسز کی بڑی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سردار فاروق ولد سردار الہی بخش، حافظ محمود ولد ولد سردار الہی بخش، سلیمان ولد حاجی کمال، شعیب ولد حاجی کمال خان اور ربانی ولد محمد عظیم کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے –

لواحقین نے الزام لگایا کہ چھاپے کے دوران فورسز تین گاڑیوں، موبائل فون اور لاکھوں روپے بھی اپنے ساتھ لے گئے –

واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے مین آر سی ڈی شاہراہ کو احتجاجاً بند کرکے ہرقسم کی ٹریفک کی روانی معطل کر دیا –

مظاہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بلوچ چادر و چار دیواری کی تقدس کی پامالی ہے –

انہوں نے کہا کہ سردار فاروق اور انکے ساتھیوں پر جو بھی الزامات ہیں انہیں منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے –