مستونگ: لاپتہ سعید احمد کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا

231

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے جڑواں شہر مستونگ سے 8 سال قبل جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے محکمہ لیویز کا سپاہی سعید احمد کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا جسٹریفک کی روانی معطل رہی –

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سعید احمد کے لواحقین نے انکے بازیابی کے لیے ڈی سی آفس مستونگ کے سامنے روڑ بلاک کرکے احتجاج کیا –

کئی گھنٹے کی ٹریفک معطلی کے بعد ڈی سی مستونگ نے لواحقین سے مزاکرات کرکے یقین دہانی کرائی کہ وہ سیعد احمد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرینگے-

ڈی سی مستونگ کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے کہا کہ 8 سالوں سے ہم سراپا احتجاج ہیں –

انہوں نے کہا کہ 8 سالوں سے ہمارا پورا خاندان ازیت میں مبتلا ہے ہمیں انصاف فراہم کرنے کے لیے انسانی حقوق کے ادارے اپنا کردار ادا کریں –