سندھودیش روولیوشنری آرمی نے آج صبح لالو رائنگ میں پاکستان کے حکمران جماعت پی ٹی آئی رہنماء کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج صبح لالو رائنک (قمبرشہدادکوٹ) میں پاکستانی ایجنسیوں کے اہم کارندے پنجابی سیٹلر اور گذشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایم این اے کی سیٹ پر نامزد رانا سخاوت راجپوت کو ہلاک کرنے اور اس کے بھتیجے زبیر راجپوت کو شدید زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رانا سخاوت راجپوت بہت عرصے سے اس علاقے میں پاکستانی ایجنسیوں کے نیٹ ورک چلانے میں اہم سہولت کار تھا ۔ یہ جسقم کارکن شہید وحید لاشاری کی مخبری کرکے اسے ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری لاپتا کروانے اور شہید کروانے سمیت بہت سندھی قومپرست کارکنان کے گھروں پر ریڈ کروانے ، اغوا کروانے اور شہید کروانے میں بھی ملوث تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھ میں کالونائیز کیئے گئے تمام غیر سندھی آبادکاروں کو سختی سے خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ چھوڑ کر چلے جائیں۔
ترجمان نے کہا کہ آج شہید وحید لاشاری کی یومِ شہادت کے موقع پر انہیں قومی سلام پیش کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔