قابض سے مزاکرات بلوچ آزاد وطن کے ایجنڈے پر ہونگے ۔ سرفراز بنگلزئی

581

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آزادی پسند رہنماء گلزار امام بلوچ کے موقف کی تائید کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات صرف اور صرف بلوچستان سے فوجی انخلاء، لاپتہ بلوچوں کی رہائی اور بلوچ آزاد وطن کے ایجنڈے پر ہی ہونگے ہزاروں فرزندوں کی قربانی کے بعد ریاست سے صوبائی خودمختاری یا کسی دوسرے ایجنڈے پر بات کرنا یا مذاکرات کرنا گناہ سمجھتے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل بلوچ ریپبلکن آرمی کے سربراہ گلزار امام نے پاکستان سے مزاکرات کے حوالے کہا تھا کہ بلوچ جہد کار قومی آزادی کے عظیم فلسفے پر عمل پیرا ہیں، مذاکرات قابض سے صرف فوجی انخلاء کے شرط پر ہوسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم مذاکرات اور گفت شنید سے کبھی بھی انکاری نہیں رہے ہیں لیکن مزاکرات قابض سے صرف فوجی انخلاء اور قومی آزادی کے ایجنڈے پر ہی ہونگے۔

مذکورہ بیانات حالیہ دنوں بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کے بلوچ مزاحمت کاروں سے مزاکرات کے بعد سامنے آئے، اس سے قبل بھی وزیراعظم پاکستان نے بلوچ مزاحمت کاروں سے مزاکرات کے حوالے سے سوچ رہے ہیں تاہم بعدازاں اس حوالے سے پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔