شاہرگ: پاکستان فوج کے پوسٹ پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

659
File Photo

بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور بولان سے متصل علاقے میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے شاہرگ میں زرآلو پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق شدید نوعیت کے حملے میں دور تک دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔

شاہرگ اور گردنواح کے علاقے میں اس سے قبل بھی پاکستان فوج پر مختلف نوعیت کے حملے کیے جاچکے ہیں جن میں فورسز جانی اور مالی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی متحرک ہے جو اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔

دو روز قبل بولان کے علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستان فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار ہلاک ہوا تھا جس کی ذمہ داری بھی مذکورہ تنظیم نے قبول کی تھی۔ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔