سبی میں پاکستانی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

357

بلوچستان کے ضلع سبی میں فورسز پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سبی کی سب تحصیل بابر کچ کے علاقہ جھالڑی میں پاکستانی پیرا ملٹری فورس ایف سی اہلکار معمول کے مطابق علاقے میں پیدل پیٹرولنگ کررہے تھے کہ باردوی سرنگ کی زد میں آگئے جہاں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔ جبکہ ہلاک ہونے والے اہلکار اور زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے ۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔