بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی خضدار کی جانب سے بلوچستان میں روڈ حادثات میں! جانبحق افراد کے یاد میں شمع جلا کر عالمی دن برائے متاثرین روڈ حادثات کے مناسبت سے منایا گیا-
یوتھ ایںنڈ سول سوسائٹی خضدار ارکان نے روڈ حادثات میں جانبحق افراد کے تصاویر اٹھا رکھے تھے –
اس موقع پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بلوچستان کے خونی شاہراہوں پر حادثات کی تعداد بڑھنے کی صورت میں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں، روڈ حادثات بلوچستان میں روز کا معمول بن چکے ہیں –
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں روڈ حادثات میں تواتر سے لوگوں کے پیارے لقمہ اجل بن رہے ہیں لیکن عوامی حکومت کے دعویدار اس انسانی نقصان کو روکنے میں بلکل ناکام ہیں –
مقررین نے روڈ حادثات میں جانبحق افراد کو خراج عقیدت پیش کی اور مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں روڈ حادثوں کو روکنے کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں –