حب: پولیس رویہ کے خلاف مکران ٹرانسپوٹروں کا کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا

389

مکران سے کراچی چلنے والے بس ڈرائیوروں و مالکان نے حب پولیس کے رویہ کے خلاف لکھ بدو حب کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ ٹریفک کے لئے معطل کردیا ہے –

لکھ بدو کے مقام پر دھرنے کے باعث حب ریوڑد روڈ پر گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ہیں، مسافر و دوسرے شہروں سے حب و کراچی آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے –

مکران ٹرانسپورٹ مالکان اور انتظامیہ کے درمیان تاحال کوئی مزاکرات نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث کوچ ڈرائیور و مالکان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بیٹھے ہوئے ہیں –

یاد رہے گذشتہ روز پنجگور سے کراچی آنے والے کوچ سے حب پولیس نے مبینہ طور پر منشیات برآمد کرلیا تھا جس کے بعد پولیس نے کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا –

تاہم ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس کا رویہ مکران ٹرانسپوٹروں کے ساتھ ہمیشہ یہی رہا ہے حب پولیس ایس ایچ او عطا اللہ نعمانی بتائے کہ اسے کیسے پتا چلا کوچ میں منشیات ہے در اصل پولیس کی اپنی کارکردگی ہے –

آخری اطلاعات تک کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مکران ٹرانسپورٹرز کے جانب سے دھرنا جاری رہا تاہم انتظامیہ کا اس پر ابھی تک کوئی مؤقف نہیں آیا ہے –