بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں آج حب چوکی میں ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی –
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ آج سرمچاروں نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ اکرم ساجدی کو بم حملے میں نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنل اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) کے سرمچاروں نے گاڑی میں سوار اکرم ساجدی کو شاکر ہوٹل کے قریب نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔
جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اکرم ساجدی مشکے اور حب میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی سرپرستی میں نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کررہا تھا جولائی 2020 کو مشکے کے علاقے قلات چیر سے خواتین و بچوں کی جبری گمشدگی اور بعدازاں ڈیتھ اسکواڈ کے حراستی کیمپ میں رکھنے سمیت بلوچ جہدکاروں کے رشتہ داروں کے اغواء و قتل اور انکے اہلخانہ کو نشانہ بناکر سرمچاروں کو ہتھیار ڈلوانے کی کوشش کرنے جیسے گہناؤنے قومی جرائم میں براہ راست ملوث تھا۔
بی ایل اے ترجمان نے کہا کہ مطابق مذکورہ ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ دشمن اداروں کی سرپرستی میں عام بلوچوں کے املاک وجائیداد پر قبضہ کرتا تھا۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ قوم و قومی تحریک کیخلاف دشمن کا ساتھ دینے والے غداروں کو بی ایل اے ہرگز معاف نہیں کریگی، ان سب کو اکرم ساجدی کے انجام تک پہنچایا جائیگا۔