تنظیمی ساتھی ناکو نبی بخش دشمن کے ایک حملے میں شہید ہوگئے – بی ایل اے

527

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ قابض دشمن کے ایک حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچار ناکو نبی بخش گذشتہ دنوں 8 نومبر کو شہید ہوگئے، ان کو دوران سفر تمپ، تگران کے علاقے عبدوئی کے قریب پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے آلہ کاروں نے فائرنگ کرکے شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ نبی بخش عرف ناکو ولد رحمت کا تعلق تمپ کوہاڑ سے تھا۔ وہ 2014 سے بی ایل اے سے منسلک تھے، اس دوران ناکو نبی بخش جانفشانی سے قومی تحریک میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔ ناکو نبی بخش ناصرف خود بلوچ قومی تحریک کے حوالے سے دن رات متحرک رہے بلکہ انکے پورے خاندان نے اس حوالے سے قربانیوں سے دریغ نہیں کیا۔

فوٹو:ھکل

جیئند بلوچ نے کہا کہ اس سے قبل بھی ناکو نبی بخش کے گھر پر قابض فوج کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے تھے اور ان کے گھر کو نذر آتش کی گئی تھی لیکن وہ اپنے خاندان سمیت آزاد بلوچستان کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

جیئند بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہید ناکو نبی بخش کو تنظیم، قوم اور تاریخ کبھی فراموش ہونے نہیں دیگی اوربی ایل اے ان کے مشن کو حتمی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیگی۔