بہروز اور بہار کو فورسز نے گھر سے اغواء کیا – لواحقین

235

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے حئی بلوچ کے مطابق انکے دو کزن شئے بہروز اور شئے بہار کو ایف سی اہلکاروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے گفگتو کرتے ہوئے حئی بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کے دو کزن جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں –

حئی بلوچ کے مطابق شئے بہروز اور شئے بہار کو 5 نومبر کے علی الصبح پاکستانی ایف سی و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مار کر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں –

شئے بہروز اور شئے بہار کے لواحقین نے حکام اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بہروز اور بہار کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار کریں –

لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے پیاروں پر کسی قسم کا جرم عائد ہوتا ہے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے بچوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کرنے سے خاندان ازیت میں مبتلا ہیں –