بولان: بی بی نانی اور گردنواح میں پاکستان فوج کی پیش قدمی

628
فائل فوٹو

بولان کے علاقے مچھ کے گردنواح میں پاکستان فوج کی بڑی تعداد میں پیش قدمی کے باعث فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مچھ کے نواحی علاقے بی بی نانی اور گردنواح میں آج علی الصبح پاکستان فوج کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کو پیدل پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ گذشتہ روز سے مچھ میں فوجی قافلوں کی آمد جاری ہے۔

فوج کے پیش قدمی کے باعث مذکورہ علاقوں آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ جبکہ حکام کی جانب سے بڑی تعداد میں نقل و حرکت کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے بولان، مچھ اور گردنواح کے علاقے اس سے قبل بھی غیراعلانیہ فوجی آپریشن کی زد میں رہے ہیں۔