ہرنائی میں بم دھماکہ، تین افراد زخمی

230
file photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک گاڑی دھماکہ خیز مواد کے زد میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقہ شاہرگ پونگا کے قریب سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں زیارت کے علاقہ چینہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ کے بعد مقامی لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔

لیویز انتظامیہ کے مطابق گاڑی دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنا ہے تاہم انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔