ہرنائی: فورسز کے ساتھ جھڑپ، چھ افراد جانبحق

1142

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ میں چھ افراد جان بحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے جمرو میں پاکستانی فورسز کا آپریشن کے دوران مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں چھ افراد جان بحق ہوئے ہیں۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق مذکورہ علاقے میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کا آغاز کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد مارے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بلوچ مسلح تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق جان بحق ہونے والے کمانڈر کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم بلوچ مسلح تنظیموں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ ہمارے باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے جان بحق ہونے والوں کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہیں۔