ہرنائی بم حملے میں قابض پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک کیئے- بی ایل اے

427

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں پاکستانی فورسز پر ہرنائی میں ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے –

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج ہرنائی میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، حملہ ناکس ہزارہ ڈیم کے علاقے میں اس وقت کیا گیا، جب قابض فوج کے اہلکار پیدل گشت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزادی کے حصول تک بلوچستان پر قابض افواج پر ہمارے حملے جاری رہینگی۔