کیچ مسلح افراد کا فورسز چوکی پر حملہ، آئی ایس پی آر نے اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی

367

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے –

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا اس حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار محمد قیصر مارے گئے ہیں –

کیچ حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل ایف نے قبول کی ہے –

تنظیم کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ سرمچاروں نے فوجی چوکی کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا-

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مسلح افراد کے حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں آپریشن کا آغاز کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔