کرسٹیانو رونالڈو کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع

161

معروف فٹ بالر 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے تصدیق کی ہے کہ ان کے اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

فٹ بالر اور ان کی گرل فرینڈ نے 29 اکتوبر کو انسٹاگرام پوسٹس میں ایک ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ دوبارہ والدین بننے والے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے الٹراساؤنڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

اس سے قبل جولائی 2017 میں بھی دونوں ایک بیٹی کے والدین بنے تھے۔ جس کا نام انہوں نے ’الانا‘ رکھا ہے اور اب وہ چار سال کی ہوچکی ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کے درمیان گذشتہ پانچ سال سے تعلقات قائم ہیں۔