ڈیرہ مراد جمالی: کاروکاری کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

325

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب شوہر نے کاروکاری کے الزام پر اپنی بیوی کو مبینہ آشنا سمیت قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اوچ پاور پلانٹ کے علاقے گوٹھ میر جان محمد خان میں ملزم محمد اسلم نے سیاہ کاری کے الزام میں کلہاڑی کے وار کرکے اپنی 28 سالہ بیوی سبحانہ اور اس کے مبینہ آشنا 35 سالہ صدر جمالی کو قتل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم نے خود پولیس کے سامنے پیش ہو کر آلہ قتل سمیت گرفتاری دے دی۔

مقتولہ سبحانہ کے بھائی سہراب خان نے دہرے قتل کے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم غیرت کے نام پر لگائے جانے والے الزام سے انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔