ڈیرہ مراد جمالی سے ایک شخص جبری طور پر لاپتہ

515

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سالا ولد امیران ڈومکی کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیرہ مراد جمالی کا رہائشی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ سالار کو پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ڈیرہ مراد جمالی بازار سے آج حراست میں لیکر گاڑی میں بٹایا اور اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ لواحقین کا موقف ہیں کہ اگر ان کے پیاروں پر کوئی الزام ہے تو انہیں ملکی عدالتوں میں پیش کرکے قانونی حقوق دیئے جائیں۔