پہلا آل علی اکبر یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ جاری

255

پہلا آل علی اکبر یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر سرپرستی ڈی ایف اے پنجگور اور زیر نگرانی شہید فدا جان کلب سریقلات تسپ جاری ہے۔

ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اسحاقیہ کلب حاجی غازی سوردو اور شاہین کلب وشاپ مدِمقابل ہوئے۔

اس زبردست مقابلے میں اسحاقیہ کلب سوردو نے شاہین کلب وشاپ کو دو گول سے شکست دے کر میچ کو اپنے نام کرلیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں اسحاقیہ دو گول کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ بعدازاں شاہین کلب نے کئی حملے اس گول پر کئے مگر گول کرنے میں ناکام رہے۔