بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پنجگور میں شہید ہونے والے سرمچاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ22 اکتوبر 2021 میں پنجگور کے علاقے ”چاہی چکل“ کے مقام پر سرمچاروں اور پاکستانی فوج و اس کے تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ایک جھڑپ ہوا۔ یہ جھڑپ علی الصبح پانچ بجے سے شروع ہوئی جو شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ اس جھڑپ میں لیفٹیننٹ قمبر بلوچ عرف عادل ولد ڈاکٹر عیسیٰ سکنہ وشبود پنجگور اور سیکنڈ لیفٹیننٹ ناصر بلوچ عرف صوفی ولد ماسٹر علی بخش سکنہ وشبود پنجگور نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کی اور اپنے دوسرے ساتھیوں کو بحفاظت وہاں سے نکالنے میں اپنی جانوں کی قربانی دی۔ شہید قمبر 2012 سے بی ایل ایف وابستہ تھے۔ وہ بھرپور صلاحیتوں کی وجہ تنظیم میں لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ شہید ناصر بلوچ 2013 میں بی ایل ایف میں شامل ہوئے تھے اور سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ دونوں سرمچاروں نے کئی محاذوں پر جنگی خدمات سرانجام دیکر بلوچ قومی آزادی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی فورسز نے متعدد بار شہید کمبر کے گھر بار نذ آتش کئے اور اس کے فیملی کے کئی افرادکو شہید کیاہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہید عاصم عرف نوید جو شہید قمبر کے خالہ زاد تھے، جس کا تعلق بھی بی ایل ایف سے تھا 2014 میں شہید ہوئے تھے۔ نعیم جان ولد حاجی حنیف بھی ان کے خالہ زاد تھے، 2014 میں شہید ہوئے تھے۔ جبکہ ان کے چاچا ڈاکٹر جمعہ ولد رسول بخش 2014 میں شہید ہوئے۔ ان کا ایک قریبی رشتہ دار قدیر ولد ماسٹر امین 2014 میں شہید کئے گئے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم سرمچاروں کی شہادت کو قربانی اور جہد مسلسل کا حصہ سمجھتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ان کا جدوجہد آزادیِ بلوچستان جاری رہے گا۔