پنجگور: فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

455

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

مسلح افراد نے پنجگور کے نواحی علاقے گوارگو گوانتاک میں قائم فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے فورسز کی چوکی کو راکٹ لانچروں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بناکر فورسز کو نقصان پہنچایا ہے۔

تاہم اس حوالے سے انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ فورسز پر اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے