بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خونریز مسلح جھڑپ کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
جھڑپ پنجگور کے تحصیل پروم مک کے مقام پر ہوا ہے۔ اب تک اطلاعات کے مطابق ایک شخص کے جان بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
لیویز کے مطابق مذکورہ جگہ سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں، مذکورہ لاش کو شناخت کیلئے سول اسپتال پنجگور منتقل کیا گیا ہے۔
تاہم ابھی تک جھڑپ کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ جھڑپ فورسز کے مابین ہوا ہے یا مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ہوئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق جان بحق شخص کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہے تاہم تنظیمی ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔