ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی

285

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیو گینی (پی این جی) کو 17 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ریچی بیرنگٹن کے 70 اور میتھیو کروس کی 45 کی شاندار اننگز کی بدولت مخالف ٹیم کوجیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔ اسکاٹ لینڈ نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 1.375 کی اوسط سے 165 رنز اسکور کیے۔

جارج منسے نے 15 رنز ، پاپوانیوگنی کی جانب سے کابوا موریا نے 31 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پی این جی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 5 کے مجموعی اسکور پر پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا، 15 اور 10 رنز کے اضافے کے بعد مزید دو کھلاڑی پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں کرس ایمینی بھی صرف تین رنز اضافے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

اسی طرح سمن عطائی 35م سیسی باؤ 67، کپلن 67 پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوائے، نورمن نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی تو وہ 128 کے مجموعی جبکہ 47 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گیے، یوں پی این جی کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور پھر نواں کھلاڑی 135 جبکہ آخری 148 کے اسکور پر آؤٹ ہوا۔

پی این جی کی جانب سے نورمن وانوا47رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی نےشانداربولنگ کرکے4وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان میں کھیلا جارہا ہے، جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ عمان سے شام 7 بجے ہوگا۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز کھیلےگئے میچز میں آئر لینڈ نے نیدر لینڈز اور سری لنکا نے نمیبیا کو شکست دی تھی۔